ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے نو جہازوں کو ڈبو دیا ہے اور ملک کے بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو "بڑی حد تک تباہ” کر دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہم نے ایرانی بحریہ کے 9 جہازوں کو تباہ اور ڈبو دیا ہے جن میں سے کچھ نسبتاً بڑے اور اہم ہیں ہم باقی کے پیچھے جا رہے ہیں – وہ جلد ہی سمندر کی تہہ میں ہوں گے!ٹرمپ نے کہا کہ ایک مختلف حملے میں ہم نے بڑے پیمانے پر ان کے نیول ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقصان کی تصاویر یا ویڈیو شیئر نہیں کیں۔اس سے قبل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے اور میں بات کرنے پر راضی ہوگیا ہوں، میں ان سے بات کروں گا انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا۔امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں وہ کام کرنا چاہیے تھا جو عملی اور آسان تھا لیکن انہوں نے بہت لمبا انتظار کیا، میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ ایران کی نئی قیادت سے کب بات کروں گا، ان میں سے زیادہ تر مارے جا چکے ہیں جن لوگوں کے ساتھ ہم کام کر رہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر بہت بڑا حملہ کیا تھا ان میں سے زیادہ تر مارے گئے، انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا یہ ایک معاہدہ کر سکتے تھے، انہیں یہ جلد کرنا چاہیے تھا لیکن وہ بہت پیار سے کھیل رہے تھے۔