دنیا کا دہرا معیار، ’’ننھے بندر پر آنسو اور غزہ کی مظلوم بچی پر خاموشی‘‘

Wait 5 sec.

(26 فروری 2026): جاپان کے ننھے بند پر آنسو اور اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھی غزہ کی بچی پر بے حس خاموشی نے دنیا کا دہرا معیار ایک بار پھر آشکار ہو گیا۔جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود ’’پنچ‘‘ نامی ننھے بندر کی ماں سے جدائی کے بعد کھلونے سے لپٹ کر سونے والی حساس ویڈیو پر اس وقت پوری دنیا میں آنسو بہائے جا رہے ہیں اور لوگ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے اور اسرائیلی بربریت سے روز کئی گھر ملبے کا ڈھیر اور بچے یتیم بن رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں غزہ کی ایک کمسن بچی کو اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد تباہ گھر کے ملبے پر اپنی گڑیا کو سینے سے لگائی کھڑی ہے۔تاہم اس معصوم بندر کے بچے پر دلگیر ہونے اور آنسو بہانے والی یہی دنیا مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔تاہم فرانس میں کیوبا کے سفارت خانے نے عالمی برادری کے دُہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ دونوں ویڈیوز ایک خاص نقطہ نظر کے ساتھ پوسٹ کر دیں۔اس حساس ویڈیو میں ایک طرف جاپان کے ایک چڑیا گھرمیں موجود "پنچ” نامی ننھے بندر کو دکھایا گیا جو ماں سے محروم ہونے کے بعد ایک کھلونے سے لپٹا ہوا ہے۔ویڈیو کے دوسرے حصے میں غزہ کی اس کمسن بچی کو دکھایا گیا ہے، جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنا گھر تباہ ہونے اور اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے رو رہی ہے۔Le monde s'émeut devant le singe «Punch» qui serre une peluche, tout en ignorant la souffrance de milliers d'enfants #orphelins à #Gaza, dont toute la famille a été assassinée par Israël. L'empathie sélective est une honte.#FreePalestine #StopGenocide #Punch pic.twitter.com/pQFKZ2njuy— Ambassade de Cuba en France (@EmbaCubaFrancia) February 24, 2026  کیوبا کے سفارت خانے نے اس تقابلی ویڈیو کے ذریعے دنیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ "منتخب ہمدردی شرمناک ہے۔” ساتھ ہی یہ سوال اٹھایا کہ جانور کے لیے تو دنیا میں آنسو بہائے جاتے ہیں، مگر غزہ کے متاثرہ بچوں کے لیے غم کی وہ شدت کیوں نظر نہیں آتی۔