بنگلا دیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ

Wait 5 sec.

ڈھاکا: بنگلا دیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور جھٹکے دوپہر تقریباً 1 بج کر 52 منٹ پر محسوس ہوئے۔محکمہ موسمیات کی اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ فرزانہ سلطانہ کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈھاکا سے تقریباً 188 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ستکھیرہ میں تھا۔رپورٹس کے مطابق جامعہ ڈھاکا کے شعبہ ارضیات کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر سے کم تھی جس کی وجہ سے اس کے جھٹکے زیادہ واضح طور پر محسوس کیے گئے۔پروفیسر ہمایوں اختر کے مطابق تقریباً 10 سے 12 سال قبل بھی ستکھیرہ میں اسی نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں غازی پر، جیشور، چٹوگرام، شاریاتپور اور کھلنا شامل ہیں۔تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں جاتے دیکھا گیا ہے۔تلنگانہ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکےماہرین کے مطابق زلزلہ کسی ایک فالٹ لائن کی وجہ سے ہی نہیں آتا بلکہ زمین کے اندر مختلف جغرافیائی عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔