ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

Wait 5 sec.

تل ابیب(28 فروری 2026): ایران پر حملے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔اسرائیل ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "عوام سے گزارش ہے کہ اگلے نوٹس تک ایئرپورٹس کا رخ نہ کریں۔”اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں کہا کہ مسافر جو اس وقت بیرونِ ملک موجود ہیں، ان سے درخواست ہے کہ میڈیا اور اپنی متعلقہ ایئر لائنز کے ذریعے پروازوں کے شیڈول اور فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے باخبر رہیں۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیابیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم اسرائیلی شہری "قومی سلامتی کونسل کی ہدایات اور سفارشات پر سختی سے عمل کریں”۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ "جیسے ہی سیکیورٹی کی صورتحال اجازت دے گی، فضائی حدود دوبارہ کھول دی جائے گی اور اسرائیل کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا۔ پروازوں کی بحالی سے 24 گھنٹے قبل اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔