راجیہ سبھا کے لیے ٹی ایم سی نے بنگال کے سابق ڈی جی پی راجیو کمار سمیت 4 امیدواروں کا کیا اعلان

Wait 5 sec.

ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس دوران ٹی ایم سی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے بابل سپریو، بنگال کے سابق ڈی جی پی راجیو کمار، مینکا گروسوامی اور کوئل ملک کو نامزد کیا ہے۔ جمعہ کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے کہا کہ ہم انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ وہ ترنمول کی طاقت کی میراث اور ہرہندوستانی کے حقوق اور وقارکے تحفظ کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھیں گے۔ایس آئی آر: سپریم کورٹ میں ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے ساتھ ناانصافی کا لگایا الزام، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاریموجودہ صوتحال میں کہا جارہا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے ترنمول کانگریس نے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔ پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں انتظامی تجربہ، گلیمراورقانونی صلاحیتوں کا مرکب شامل ہے۔ ترنمول امیدواروں کی فہرست میں سابق پولیس افسر راجیو کماراور اداکارہ کوئل ملک کو بڑے سرپرائز کے طور پردیکھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر بابل سپریو اور سپریم کورٹ کی معروف وکیل مینکا گروسوامی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔راجیہ سبھا کے لیے اعلان کئے گئے ترنمول کے 4 امیدواروں میں سب سے نمایاں نام راجیو کمار ہیں۔ مغربی بنگال پولیس کے سابق ڈی جی پی نے طویل عرصے تک ریاستی انتظامیہ میں کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ دریں اثنا پارٹی نے ٹالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک کوئل ملک کو میدان میں اتار کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر، گلوکار اور موجودہ وزیر مملکت بابل سپریو کو بھی نامزد کرکے نوجوانوں کو بڑا پیغام دیا ہے۔Babul Supriyo, Rajeev Kumar (Former DGP, West Bengal), Menaka Guruswamy and Koel Mallick for the upcoming Rajya Sabha elections..Congratulations to all ...@SuPriyoBabulরাজ‍্যসভায় রাজীব কুমার! সঙ্গে বাবুল, কোয়েল এবং মেনকা গুরুস্বামী, সংসদের উচ্চকক্ষের প্রার্থীতে আবার চমক… pic.twitter.com/mxqpitSxVS— Trinamool Supporters TMCS (@TMC_Supporters) February 27, 2026ٹی ایم سی امیدواروں کی فہرست میں چوتھا نام مینکا گروسوامی کا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کی انتہائی قابل اور معروف وکیل ہیں اور بی جے پی کے سابق حکمت عملی ساز موہن گروسوامی کی بیٹی ہیں۔ موہن گروسوامی ایک زمانے میں سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کے خصوصی مشیر تھے۔ غور طلب ہے کہ 16 مارچ کو 10 ریاستوں کی 37 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جن میں مغربی بنگال کی 5 سیٹیں بھی شامل ہیں۔ ممبران اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر ٹی ایم سی کے کھاتے میں 4 اور بی جے پی کو ایک سیٹ ملنا تقریباً طے مانا جارہا ہے۔ اس دوران 2021 میں سی پی آئی-ایم کے پاس ایک سیٹ تھی، لیکن تعداد کے حساب اس کے ہاتھ سے یہ سیٹ جاتی نظر آرہی ہے۔