چین کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم

Wait 5 sec.

بیجنگ: امریکا اور ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں ایران میں مقیم چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکن ہو تو فوری طور پر ایران چھوڑ دیں، جبکہ فی الحال ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کریں۔اس سے قبل امریکی حملوں کے خطرات بڑھنے پر برطانیہ نے تہران میں سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا۔برطانیہ نے تہران میں اپنے سفارت خانے سے عارضی طور پر عملے کو واپس بلا لیا ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث متعدد ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔برطانیہ کے دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک ”احتیاطی اقدام”ہے اور ایران کے دارالحکومت میں اس کا سفارت خانہ ریمورٹلی کام کرتا ہے۔یواےای: بیرونِ ملک شہریوں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاریدریں اثنا، اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے جمعہ کے روز کچھ غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ ملک چھوڑ سکتے ہیں۔