ہندوستان نے آج ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کے انتہائی اہم مقابلہ میں زمبابوے کو 72 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ اب ہندوستانی ٹیم ’سپر-8‘ کے اپنے آخری مقابلہ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بہ آسانی سیمی فائنل میں قدم رکھ سکتی ہے۔ چونکہ آج ہی کھیلے گئے ’سپر-8‘ کے ایک دیگر میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، اس لیے ہندوستان کے لیے اب رَن ریٹ کا مسئلہ نہیں رہے گا۔ اسے صرف ویسٹ انڈیز کو شکست دینا کافی ہوگا۔A comprehensive victory #TeamIndia clinch the #INDvZIM clash by 7️⃣2️⃣ runs courtesy of an all-round effort! Scorecard ▶️ https://t.co/p4GxtxGkBf#T20WorldCup | #MenInBlue pic.twitter.com/Sk1dlTQ4FD— BCCI (@BCCI) February 26, 2026آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے رنوں کی زبردست بارش کی۔ سلامی بلے باز ابھشیک شرما تو اپنے رَنگ میں آ ہی گئے، دیگر بلے بازوں نے بھی حریف گیندبازوں کی خوب دھنائی کی۔ ابھشیک نے 30 گیندوں پر 55 رن، سنجو سیمسن نے 15 گیندوں پر 24 رن، ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 38 رن اور کپتان سوریہ کمار یادو نے 13 گیندوں پر 33 رنوں کی زبردست اننگ کھیلی۔ لیکن ان سب سے زیادہ طوفانی کھیل تو ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے دکھایا۔ ہاردک نے جہاں 23 گیندوں پر 50 رن بنا ڈالے، وہیں تلک نے محض 16 گیندوں پر 44 رن ٹھوک دیے۔ یہ دونوں کھلاڑی بغیر آؤٹ ہوئے پویلین لوٹے۔ اس مجموعی کارکردگی کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستان نے 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر اپنا سب سے بڑا ٹی-20 اسکور 256 رن بنا ڈالا۔ زمبابوے کی طرف سے سبھی گیندبازوں کی دھنائی ہوئی، لیکن نگاراوا، مزربانی، مپوسا اور سکندر رضا 1-1 وکٹ لینے میں بھی کامیاب ہوئے۔زمبابوے نے 257 رنوں کے ہدف کا پیچھا بہت اچھے انداز میں شروع کیا، لیکن جب وکٹ گرنا شروع ہوا تو اس کا اثر رنوں کی رفتار پر بھی پڑا۔ سلامی بلے بازوں نے پاور پلے میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا۔ پہلا وکٹ ساتویں اوور میں 44 رن کے اسکور پر گرا۔ مرومانی نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ مایرس کچھ خاص نہیں کر سکے اور محض 6 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سکندر رضا کی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے 21 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ لیکن سب سے زیادہ تعریف تو سلامی بلے باز بینیٹ کی ہوگی، جنھوں نے بغیر آؤٹ ہوئے 59 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 97 رن بنا ڈالے۔ انھیں کسی دیگر بلے باز کا ساتھ نہیں ملا، ورنہ زمبابوے کی ٹیم 200 کے پار ضرور پہنچ سکتی تھی۔ پھر بھی بینیٹ کی کوششوں سے یہ ٹیم 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔Double delight for the speedster Arshdeep Singh strikes twice in an over to keep #TeamIndia on top! Updates ▶️ https://t.co/p4GxtxGkBf#T20WorldCup | #MenInBlue | #INDvZIM | @arshdeepsinghh pic.twitter.com/8TEEspt9IB— BCCI (@BCCI) February 26, 2026ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں عرشدیپ سنگھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 4 اوورس میں محض 24 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے 3-3 اوورس میں 21-21 رن دیے، لیکن ان دونوں کو وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ 1-1 وکٹ ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور شیوم دوبے کے حصے میں آئے۔ شیوم دوبے کی آج خوب پٹائی ہوئی، جنھوں نے 2 اوورس میں ہی 46 رن دے دیے۔ ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے 4-4 اوورس میں 35-35 رن دیے۔ ہاردک پانڈیا کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔