’ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں میں ایران سےخوش نہیں لیکن مزید بات چیت متوقع ہے۔جنیوا مذاکرات کے بعد اپنے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ایران کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہو جاتا ہے۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سے گزشتہ روز مذاکرات میں وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ امریکا سے بات چیت اچھی رہی ہے اور دونوں ملک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ معاملات پر ابھی بھی اختلاف رائے ہیں، جوہری ہتھیاروں اور پابندیوں کے معاملات پر اب ایک مفاہمت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ ممکنہ جنگ کو روک سکتا ہے۔