سورت : بھارت میں کریڈٹ کارڈ فراڈ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے اپنی جان لے لی، مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں دل دہلا دینے والے اجتماعی خودکشی کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے وقوعہ کے چند روز بعد ہی اس شخص کو دہلی سے گرفتار کرلیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے مالی بدعنوانی اور ذہنی دباؤ کے ذریعے کھیتان خاندان کو اس انتہائی قدم تک پہنچایا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں بالموکند کھیتان (والد) رینکا کھیتن (ماں) اور بھاویہ کھیتن (بڑی بیٹی) شامل ہیں، والد نے جائے وقوعہ جبکہ ماں بیٹی نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ متوفیان نے خود کشی کیلیےکیڑے مار دوا پی تھی۔واقعہ میں ایک 7 سالہ بچی پرتھوی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ واقعے کے بعد مرنے والوں کی جانب سے 3صفحات پر مشتمل تحریری نوٹ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر کریڈٹ کارڈ فراڈ اور مسلسل ذہنی دباؤ کا ذکر کیا گیا ہے۔پریانکا کھیتان نے مبینہ طور پر زہر کھانے سے قبل اپنے والد کو فون کرکے اطلاع دی تھی، گھر سے ملنے والا تین صفحات پر مشتمل ہندی زبان کا خودکشی نوٹ پولیس تفتیش کا اہم حصہ بن چکا ہے۔نوٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاندان کو مسلسل ذہنی اذیت، مالی استحصال، گالی گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا تھا۔ خاص طور پر ویبھو رنگٹا نامی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بالمکند کھیتان کے کریڈٹ کارڈز کا غلط استعمال کیا، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔نوٹ کے مطابق جب بالمکند نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو مبینہ طور پر ہراسانی اور دھمکیوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرگیا، جس سے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا۔بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ : ڈیجیٹل فراڈ کے شکار نوجوان کے ہوشربا انکشافات