نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز جدوجہدِ آزادی کے عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ مادرِ وطن کے بہادر سپوت چندر شیکھر آزاد کے یومِ شہادت پر وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد نے وطن کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور اسی مقصد کے لیے سب کچھ قربان کر دیا، اسی لیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔भारत माता के वीर सपूत चंद्रशेखर आजाद के बलिदान दिवस पर उन्हें मेरी आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। उन्होंने मां भारती को गुलामी की बेड़ियों से आजाद कराने के लिए अपना सर्वस्व न्योछावर कर दिया, जिसके लिए वे सदैव स्मरणीय रहेंगे।— Narendra Modi (@narendramodi) February 27, 2026دریں اثنا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’میں ایسے مذہب کو مانتا ہوں جو برابری اور بھائی چارہ سکھاتا ہے۔‘‘ انہوں نے آزاد کو ہندوستان کا بہادر سپوت، عظیم محبِ وطن، انقلابی رہنما اور کروڑوں نوجوانوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے انہیں عقیدت بھرا سلام پیش کیا۔کانگریس نے اپنے سرکاری پیغام میں آزاد کے مشہور الفاظ دہرائے، ’’دشمن کی گولیوں کا ہم مقابلہ کریں گے، آزاد رہے ہیں اور آزاد ہی رہیں گے۔‘‘ پارٹی نے ان کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی اور نظریہ آج بھی ملک کے نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔“मैं ऐसे धर्म को मानता हूँ जो समानता और भाईचारा सिखाता है।”~ चन्द्रशेखर आज़ाद भारत के वीर सपूत, महान देशभक्त व क्रांतिकारी और करोड़ो युवाओं के प्रेरणास्त्रोत, अमर शहीद चंद्रशेखर आज़ाद जी के बलिदान दिवस पर सादर नमन। pic.twitter.com/w1Ci2SkKR1— Mallikarjun Kharge (@kharge) February 27, 2026خیال رہے کہ چندر شیکھر آزاد تحریکِ آزادی کے نمایاں انقلابی رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1906 میں پیدا ہونے والے آزاد نے کم عمری ہی میں برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔ وہ بعد میں ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن کے اہم رکن کے طور پر ابھرے اور شمالی ہندوستان میں انقلابی سرگرمیوں کی تنظیمِ نو میں کلیدی کردار ادا کیا۔'दुश्मन की गोलियों का हम सामना करेंगे, आजाद ही रहे हैं, आजाद ही रहेंगे'महान स्वतंत्रता सेनानी, अमर क्रांतिकारी चंद्रशेखर आज़ाद जी की पुण्यतिथि पर कोटिशः नमन pic.twitter.com/4nV1XqYLFF— Congress (@INCIndia) February 27, 2026انہوں نے بھگت سنگھ سمیت دیگر انقلابیوں کے ساتھ مل کر برطانوی اقتدار کے خلاف سرگرمیاں تیز کیں۔ آزاد نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ برطانوی حکام کے ہاتھ زندہ گرفتار نہیں ہوں گے۔ 27 فروری 1931 کو الہٰ آباد کے الفریڈ پارک میں پولیس مقابلے کے دوران انہوں نے اپنے اسی عہد کو نبھاتے ہوئے خود کو گولی مار لی اور تاریخ میں امر ہو گئے۔ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں، مورخین اور شہریوں نے بھی اس موقع پر چندر شیکھر آزاد کی بہادری، اصولوں سے وابستگی اور حب الوطنی کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔