جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، کِم جونگ اُن

Wait 5 sec.

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات واشنگٹن کے رویے پر منحصر ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جمعرات کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے میں رپورٹ ہونے والے ان کے بیان کا حوالہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی مقتدر جماعت ورکرز پاٹی کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے نویں اجلاس کا اختتام دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر کِم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی بین الاقوامی حیثیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس نے اگلے پانچ برس کے لیے اہم پالیسی اہداف بھی طے کیے ہیں۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہونے کا اشارہ دیا تاہم ساتھ یہ بھی کہا کہ ’شمالی کوریا کا امریکہ پالیسی پر سخت مؤقف‘ بھی برقرار رکھے گا۔اگر مسئلہ صرف جوہری ہتھیار ہے تو معاہدہ قریب ہے، ایران’اگر امریکہ اپنی محاذ آرائی کی پالیسی ترک کر دے اور ہمارے ملک کی موجودہ حیثیت کا احترام کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم امریکہ کے ساتھ اچھے انداز میں نہ چلیں۔‘