برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر

Wait 5 sec.

لندن (27 فروری 2026): دنیا بھر سے سیر وسیاحت کے لیے برطانیہ کا رخ کرنے والے مسافروں کے لیے نیا اور سخت نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔دنیا بھر سے سیر وسیاحت کے لیے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں، جس سے دنیا کے 85 ملک سے آنے والے مسافر کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسٹارمر حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سے امیگریشن سسٹم میں بہتری آئے گی۔تاہم نیا سسٹم ایسے افراد جو برطانوی پاسپورٹ کے حصول کیلیے کوششیں کر رہے ہیں، ان سمیت دُہری شہریت کے حامل لوگوں کیلیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔نئے قوانین کا اطلاق 85 مختلف ممالک کے شہریوں پر ہوگا اور ای ٹی اے انہیں 6 ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دے گا۔یہ اجازت نامہ دو سال تک یا آپ کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک سفر کیلیے اہل تصور ہوگا۔ سیاحت، کاروبار یا قلیل مدتی مطالعہ جیسے وزٹ کیلیے یہ کارآمد ہے۔