میناس: برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں تباہ کن سیلاب سے 46 لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی فائر ڈیپارٹمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جویز ڈی فورہ اور اوبا کے شہر جو تقریباً 110 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہیں، وہاں 21 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں تباہ کن flood سے 3,600 افراد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بے گھر ہو گئے ہیں۔اس سے قبل انڈونیشیا کے صوبہ شمالی سولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔مارچ تا ستمبر کے دوران درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ ویو اور گلیشیائی سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاریگورنر شمالی سولاویسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیلاب سے سیکڑوں مکانات اور سرکاری عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔