اسرائیل کا ایران پر حملہ، قطر میں امریکی عملے کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت

Wait 5 sec.

دوحہ(28 فروری 2026): خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر قطر میں موجود امریکی عملے کے لیے ہنگامی پروٹوکول فعال کر دیے گئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں امریکی سفارت خانے نے اپنے تمام عملے کے لیے ‘شیلٹر ان پلیس’ (جائے پناہ میں رہنے) کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں نہ صرف سرکاری عملے بلکہ قطر میں مقیم تمام امریکی شہریوں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور وہیں قیام کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامی اقدامات ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی اور فضائی حملوں کے بعد ممکنہ ردِعمل کے پیشِ نظر اٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا