ریاض: سعودی عرب میں وزارتِ صحت کی جانب سے اندرون مملکت سے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگوائیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی اور حجاج کی صحت وسلامتی کے لیے ویکسین کا مکمل کورس کیا جائے تاکہ موسمی بخار اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جائے۔وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رواں برس اندرون مملکت سے حج کرنے والے اور صحت اداروں سے منسلک ٹیموں کے وہ افراد جنہوں نے گزشتہ 5 برس کے دوران گردن توڑ بخار (منیناجائٹس) کی ویکسین نہیں لگوائی ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ مذکورہ ویکسین لگوائیں جس کا ریکارڈ ’صحتی‘ ایپ پراپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔مسجد الحرام میں زائرین کی حفاظت کے لیے اسپیشل فورسز تعیناترپورٹس کے مطابق وزارت نے رواں برس حج ادا کرنے کے خواہشمند اور صحت اداروں سے منسلک اہلکاروں کو ہدایات کی ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے ’صحتی‘ ایپ پر وقت حاصل کریں۔