تہران (28 فروری 2026): ایران کی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں کم از کم 3 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد میزائل تہران کی یونیورسٹی روڈ اور جمہوریہ ایریا میں گرے، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایران کے شہر اصفہان، کرمانشاہ، قم میں بھی دھماکے سنے گئے۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیااسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے تہران پر پیشگی حملے شروع کیے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی اسرائیل کے دفاع کے لیے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی اور امدادی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں نہیں ہیں، سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔