اپیل نے اپنا سستا آئی فون اگلے ماہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ، اس کی ابتدائی قیمت 599 ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے مقبول ترین بجٹ فرینڈلی آئی فون یعنی iPhone SE 4 کو اگلے ماہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایپل کے اس نئے ماڈل کو اس سال کا سب سے سستا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہےعالمی مارکیٹ میں اس کی ابتدائی قیمت 599 ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے۔خبروں کے مطابق اس بار ایپل نے پرانے ڈیزائن کو خیرباد کہہ کر آئی فون 14 جیسا ماڈرن ڈیزائن اپنایا ہے، جس میں ہوم بٹن کی جگہ Face ID اور فل سکرین ڈسپلے شامل ہوگا۔اس فون میں ایپل کی جدید ترین چپ استعمال کی جائے گی، جو اسے پرفارمنس کے لحاظ سے مہنگے آئی فونز کے برابر کھڑا کر دے گی۔سیریز میں پہلی بار بہتر میگا پکسلز اور نائٹ موڈ جیسے فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ایپل یہ فون اگلے ماہ (مارچ 2026) ایک خصوصی تقریب میں پیش کرے گا، جس کے فوراً بعد یہ عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔