چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ : رمضان کا چاند آج رات کعبہ کے اوپر عین اوپر آئے گا، اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رُخ کا تعین کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ماہرینِ فلکیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آج رات ایک نایاب اور خوبصورت فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب چاند مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر چاند 91 فیصد روشن ہوگا، جس کی وجہ سے یہ آسمان پر انتہائی واضح اور چمکدار نظر آئے گا۔اس منظر کو انسانی آنکھ سے بغیر کسی دوربین کے آسانی سے دیکھا جا سکے گا، آسمان پر چاند کے ساتھ دیگر روشن ستارے بھی اس کہکشاں کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔اس نایاب واقعے کا سب سے بڑا فائدہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہوگا ، جب چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے، تو دنیا کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد چاند کی سمت دیکھ کر قبلہ کا درست تعین کر سکتے ہیں۔خیال رہے خانہ کعبہ کے اوپر چاند یا سورج کا آنا ایک ایسا فلکیاتی واقعہ ہے جو سال میں بہت کم مرتبہ پیش آتا ہے۔سعودی عرب کی فلکیاتی ایسوسی ایشن کے مطابق یہ لمحات مسلمانوں کے لیے نہ صرف روحانی طور پر اہم ہیں بلکہ یہ زمین کے جغرافیائی نقشے پر قبلہ کی درستگی کا ایک قدیم اور مستند طریقہ بھی ہے۔