عراق نے ایران پر حملے کے بعد فضائی حدود بند کردیں

Wait 5 sec.

تل ابیب (28 فروری 2026): جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے ایران پر براہِ راست حملہ کردیا، جس کے بعد عراق نے ایران پر حملے کے بعد اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں اور سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظر یہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ایران پر حملے کے فوراً بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، اسرائیلی حکام نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات اور بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہےغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے تہران پر تین مقامات پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی بمباری سے تہران میں دھوئیں کے بادل چھاگئے جبکہ ایرانی میڈیا نے شاہراہ یونیورسٹی پر متعدد میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔