ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

Wait 5 sec.

تہران (28 فروری 2026): ایران نے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے ہیں، ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں شہریوں کو بنکرز میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب 30 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں، اسرائیل کا دارلحکومت تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بھی دھماکے سنے گئے۔اسرائیلی فوج نے لوگوں کو فوری پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی ہے، اسرائیلی فوج نے لوگوں کو ایرانی میزائل کی ویڈیوز بنانے سے روک دیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صورتحال ان کے قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی نے براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمہیں پہلے ہی خبردار کیا تھا! انہوں نے مزید کہا کہ اب تم نے ایک ایسے راستے پر قدم رکھ دیا ہے جس کا انجام اب تمہارے اختیار میں نہیں رہا۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے‘رائٹرز’سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ تہران ان حملوں کا جواب دینے کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی جارحیت کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن (Crushing) ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری پر ہونے والے کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور جوابی کارروائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔iran israel war تمام خبریںواضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کردیا ہے، عالمی خبر رساں ادارے نے ایرانی اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے وقت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے، بلکہ انہیں پہلے ہی کسی انتہائی خفیہ اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔