ایرانی اسکول پر اسرائیل کا حملہ، 40 طلبہ جاں بحق

Wait 5 sec.

تہران (28 فروری 2026): ایران کے ہرمزگان صوبے کے شہر میناب میں طالبات کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 40 طلبہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںتاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا لیا ہے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں حملے کیے گئے ہیں، قطری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کو نشانہ بنانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کیا گیا، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈہ العدید ایئر بیس موجود ہے۔اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ابوظبی میں الظفرہ ایئر بیس پر امریکی اہلکار تعینات ہیں۔ اس فضائی اڈے کو خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے لیے اسٹریٹیجک مرکز سمجھا جاتا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں امریکا کے پانچویں بحری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔