یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ صورتحال کو خطر ناک قرار  دے دیا

Wait 5 sec.

برسلز(28 فروری 2026): سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیاکایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنے عرب شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ تاہم، سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یورپی بلاک نے خطے سے اپنے غیر ضروری عملے کے انخلا کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مزید بتایا کہ خطے میں موجود یورپی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے قونصلر نیٹ ورک کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں انہیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔iran israel war سے متعلق تمام خبریں