ریاض(28 فروری 2026): سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ہفتے کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مملکت نے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں ان کے اختیار میں دیتا ہے۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیاسعودی عرب نے ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔بیان میں سعودی عرب نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی مذمت کرے اور ان ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے جو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔iran israel war سے متعلق تمام خبریں