راہل گاندھی نے نرملا سیتارمن کو لکھا خط، ای سی ایچ ایس فنڈنگ بڑھانے اور معذوری پنشن پر ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کو ایک خط لکھ کر سابق فوجیوں کے کنٹریبیوشن ہیلتھ منصوبہ ’ای سی ایچ ایس‘ کے لیے فنڈنگ اور معذوری پنشن پر انکم ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’ای سی ایچ ایس‘ منصوبہ بہترین طبی خدمات دینے کے لیے بنایا گیا، لیکن آج یہ فنڈ کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 ہزار کروڑ سے زیادہ کے میڈیکل بل زیر التوا ہیں۔ بجٹ الاٹمنٹ ضرورت سے تقریباً 30 فیصد کم ہے اور پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال اس سے باہر ہو رہے ہیں۔ سابق فوجیوں کو اپنی جیب سے پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔ کینسر جیسی سنگین بیماریوں کے علاج میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ جنھوں نے ملک کی خدمت کی، وہ ضرورت کے وقت خود کو نظر انداز محسوس کر رہے ہیں۔"I am sure you will agree that our brothers and sisters who serve in the armed forces deserve every support from a grateful nation. Therefore, I urge you to clear all pending ECHS liabilities with adequate budget support and restore full income tax exemption on disability… pic.twitter.com/Dgj4WIB34W— Congress (@INCIndia) February 28, 2026اس خط میں راہل گاندھی نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ مالیاتی بل 2026 میں فوجی کے سروس میں بنے رہے پر معذوری پنشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ 1922 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب معذوری پنشن پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ معذوری پنشن کا مقصد ان فوجیوں کو راحت دینا ہے جنھیں چوٹیں لگی ہیں اور اسے انکم نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ جب کوئی معذور فوجی سروس میں بنے رہنے کا فیصلہ کرتا ہے، یا اس سے درخواست کی جاتی ہے، تو وہ چوٹوں کے باوجود بغیر کسی مفاد کے ہندوستان کی خدمت کر رہا ہوتا ہے۔ اس چیز کی تعریف ہونی چاہیے، اس پر ٹیکس لگانا بے عزتی ہے۔راہل گاندھی نے نرملا سیتارمن کو لکھے گئے اس خط میں آگے لکھا ہے کہ ’’میں جن سابق فوجیوں سے ملا، ان کے ایک نمائندہ وفد نے ان ایشوز کی طرف میری توجہ دلائی۔ اپنی ہی حکومت کی طرف سے انھیں مایوس کیے جانے سے متعلق ان کے جذبات کو سننا افسوسناک تھا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے، آپ اس بات سے متفق ہوں گی کہ ہمارے بھائی بہن جو مسلح افواج میں خدمت کرتے ہیں، وہ ایک ملک سے ہر طرح کی مدد کے حقدار ہیں۔ اس لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ای سی ایچ ایس کے سبھی زیر التوا بلوں کی ادائیگی مناسب بجٹ امداد کے ساتھ یقینی بنائیں اور معذوری پنشن پر انکم ٹیکس چھوٹ بحال کریں۔