امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی عہدیدار

Wait 5 sec.

تل ابیب(28 فروری 2026): اسرائیلی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے "کان” نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر کیے گئے مشترکہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان حملے کے اہم اہداف میں شامل تھے۔اس سے قبل ایرانی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ خامنہ ای حملے کے وقت تہران میں موجود نہیں تھے اور انہیں پہلے ہی کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیاغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل حملے کے نتائج غیر واضح ہیں تاہم ایران میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے متعدد سینیئر کمانڈرز اور سیاسی حکام ان حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد صدر مسعود پزیشکیان مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔iran israel war سے متعلق تمام خبریں