’ایرانی فورسز جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں‘

Wait 5 sec.

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر حالیہ جنگ پر پر پیغام جاری کردیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ مکمل طور پر بلا اشتعال، غیرقانونی اور ناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس دن کے لیے تیار ہیں اور جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں۔Netanyahu and Trump’s war on Iran is wholly unprovoked, illegal, and illegitimate.Trump has turned ‘America First’ into ‘Israel First’—which always means ‘America Last’.Our Powerful Armed Forces are prepared for this day and will teach the aggressors the lesson they deserve pic.twitter.com/xhiWydMyXy— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) February 28, 2026واضح رہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔یہ پڑھیں: ایرانی اسکول پر اسرائیل کا حملہ، 40 طلبہ جاں بحقادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔تاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا لیا ہے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں حملے کیے گئے ہیں۔