(28 فروری 2026): اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر قطر اور سعودی عرب نے کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ الجزیرہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جبکہ مذاکرات کی میز پر واپسی اور فوری کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںمحمد بن سلمان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور قطر کی خود مختاری، سیکیورٹی اور استحکام کیلیے مکمل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔قطر کے امیر نے سعودی عرب کے مستحکم مؤقف اور غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور ازبکستانقبل ازیں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے گفتگو کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق رہنماوں نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا، فریقین نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔فرانس کا مؤقففرانس نے ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر میکرون نے کہا کہ قومی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر قریبی اتحادیوں کے دفاع کیلیے وسائل فراہم کرنے کو تیار ہیں۔میکرون نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بیلسٹک پروگرام پر مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی حکومت مظالم کے باعث نااہل ہو چکی اور مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے، یورپی شراکت داروں اور مشرق وسطیٰ کے دوست ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔