ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو وینزویلا سے 80 ملین بیرل تیل ملا ہے جب کہ امریکا نے تیسرا آئل ٹینکر پکڑ لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا سے "80 ملین بیرل سے زیادہ تیل” موصول ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے پینٹاگون کے یہ کہنے کے چند گھنٹے بعد کہی کہ امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک تیسرے "پابندی شدہ” آئل ٹینکر کو "قبضہ” میں لے لیا ہے۔ٹرمپ نے منگل کی رات واشنگٹن ڈی سی میں اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اعلان کیا کہ "ہمیں ابھی ابھی اپنے نئے دوست اور پارٹنر وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل ملا ہے،”۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی تیل کی پیداوار میں یومیہ 600,000 بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔امریکی صدرنے بتایا کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بعد ایران کو واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے،اسے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گا۔انھوں نے کہا ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے اور اس حوالے سے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔