سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو دی راحت، ای ڈی کے منی لانڈرنگ معاملے پر لگائی روک

Wait 5 sec.

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے سورین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ سے متعلق نچلی عدالت میں چل رہی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے ای ڈی سے کہا کہ آپ نے کئی بڑے معاملے درج کر رکھے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ ان پر توجہ دیں۔The Supreme Court has granted relief to Jharkhand Chief Minister Hemant Soren by staying proceedings pending before a lower court in a case related to alleged non-compliance with ED summons in the land scam matter.Earlier, the Jharkhand High Court had dismissed Hemant Soren’s… pic.twitter.com/YnFcMpdtZr— IANS (@ians_india) February 25, 2026اس سے قبل جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کی جانب سے جاری سمن کو برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کو اسپیشل لیو پیٹیشن پر یہ عبوری حکم جاری کیا ہے۔ اسی معاملے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کے سمن پر حاضر ہونے کے بعد سورین کو گرفتار کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باغچی کی بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ اس دوران سی جے آئی سوریہ کانت نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ’’کل ہم اخبار میں پڑھ رہے تھے کہ ای ڈی نے بہت سارے کیس درج کیے ہیں۔ ان پر توجہ دیجیے اور اپنی توانائی بڑے معاملات پر لگائیے، جس سے آپ کو مثبت نتائج ملیں گے۔‘‘ ای ڈی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہیمنت سورین کو 7 بار سمن بھیجا گیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس پر ہیمنت سورین کے وکیل مُکل روہتگی نے کہا کہ ہیمنت سورین 3 بار پیش ہوئے، لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ ای ڈی نے ہیمنت سورین کے ایک ساتھی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا، جس کے پاس سے اس نے وزیر اعلیٰ کی 8.86 ایکڑ زمین کے دستاویز برآمد کیے۔ اس کے بعد پی ایم ایل اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ رانچی کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے شکایات اور شواہد کی بنیاد پر آئی پی سی کے سیکشن 174 کے تحت سمن جاری کر دیا۔ ہیمنت سورین نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں اپیل کی اور ان کے خلاف کارروائی منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے اس سے انکار کر دیا۔