بھارت میں شادی کے منڈپ پر دلہن کو گولی مار دی گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بکسر میں ورمالا کی تقریب جاری تھی، حملہ آور نے انتہائی قریب سے 18 سالہ دلہن پر فائر کیا۔میوزک کے شور میں کسی کو فائرنگ کا پتا نہیں چلا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورمالا کی تقریب کے دوران ملزم آتا ہے کہ اور دلہن کو گولی مار دیتا ہے۔زخمی دلہن کو تشویشناک حالت میں بنارس کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی پڑوسی ہے جو اس کے شادی کے فیصلے سے خوش نہیں تھا۔