کولکاتا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

Wait 5 sec.

کولکاتا: کولکاتا میں جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش میں تھا، تاہم اس کے اثرات کولکاتا اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے لیکن اس دوران عمارتوں کے ہلنے اور فرنیچر کے لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔احتیاطی طور پر شہری بڑی تعداد میں اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد دفتروں میں ملازمین نے عمارتیں خالی کر کے کھلے مقامات پر پناہ لی۔ تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زلزلہ کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا اور یہ کولکاتا سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔