سعودی خاتون نے ’’کھجور کی گٹھلیوں سے صابن‘‘ بنا لیا

Wait 5 sec.

ریاض (27 فروری 2026): سعودی خاتون کا خواب پورا ہو گیا اور انہوں نے کھجور کی گٹھلیوں سے صابن بنا لیا جو کیمیکل سے پاک ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افراح الحربی نے کھجور کی گٹھلی سے کیمیکل سے پاک صابن بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو سکری کھجور کی شکل جیسا ہے۔اس صابن کے بنانے میں صرف سکری کھجور کی گٹھلی اور پام آئل کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ہر قسم کے مضر اجزا اور کیمیکل سے مکمل پاک ہے۔ یہ حساس جلد کے حامل افراد کے استعمال کے لیے بہت مناسب ہے۔اس منفرد صابن کو الاحسا میں نیشنل سینٹر فار پامز اور ڈیٹس کے زیراہتمام جاری پام ولیج میں نمائش کے لیے بھی رکھا گیا ہے۔اس صابن کی تخلیق کار افراح الحربی نے بتایا کہ انہیں کھجور کی گھٹلی سے صابن بنانے کا خیال 13 سال قبل اس وقت آیا تھا، جب ان کے بچے جلد کی بیماری ایگزیما کا شکار ہوئے تھے اور وہ ان کے لیے مارکیٹ میں کوئی متبادل صابن ڈھونڈ رہی تھیں۔