لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے کا بدلہ ضرور لیں گے، ایران

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔            عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اسکول پر حملے میں 53 طالبات جاں بحق ہوئیں، یہ جرم انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کشیدگی پر توجہ دے۔یہ پڑھیں: ایرانی اسکول پر اسرائیل کا حملہ، 40 طلبہ جاں بحقعلاوہ ازیں حملوں کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جوابی حملوں پر بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ اسرائیل کی میناب شہر میں لڑکیوں کے اسکول پر شدید بمباری کے نتیجے میں شہید بچیوں کی تعداد 53 ہوگئیں۔اسرائیلی حملے کے وقت اسکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں، حملے میں زخمیوں کی تعداد 60 سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔