دبئی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں

Wait 5 sec.

دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک بار پھر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں, ایئر ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائل ناکارہ بنا دیئے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے ایک بار پھر دبئی پر میزائل داغے گئے ہیں، زور دار دھماکوں کی آوازیں سن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے جمیرا پارک اور سٹی واک کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیںاس کے علاوہ برشا اور جے وی سی کے قریب بھی دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/02/X-video.mp4رپورٹ میں یو اے ای حکام کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دبئی میں ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل ناکارہ بنا دیئے ہیں۔ایران اسرائیل جنگ : سعودی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن معطلسعودی ایئر لائنز نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں عمان ،کویت، ابوظبی کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائنز نے دوحہ، دبئی، بحرین، ماسکو اور پشاور کیلئے بھی فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے، سعودی ایئر لائنز کا متعلقہ شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن دو مارچ تک معطل رہے گا۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیااس کے علاوہ کویت، دبئی، دوحہ، پشاور ودیگر شہروں کیلئے فلائٹ آپریشن موجودہ صورتحال کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ سعودی ایئر لائنز نے کہا ہے کہ ایئر لائنز اپنے صارفین اور کریو ممبرز کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھا رہی ہے۔ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملے، بحرین، ریاض، کویت، ابوظبی نشانہ