اٹلی کا اپنے ویزا نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

Wait 5 sec.

(28 فروری 2026): اٹلی میں اپنے ویزا نظام میں اہم تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد درخواست دہندگان کو آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ویزا حاصل کر سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کی دوسری سہ ماہی میں مکمل طور پر ڈیجیٹل ویزا پلیٹ فارم متعارف کروائے گا جس کے ساتھ ہی وہ شینگن زون کے ان پہلے ممالک میں شامل ہو جائے گا جو ویزا کے تمام مراحل کو آن لائن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔25 فروری کو سامنے آنے والے اس نئے ای ویزا پورٹل کو وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ پورٹل مختصر مدت کے شینگن ویزا اور طویل مدت کے قومی (D-type) پرمٹ کو ایک ہی ڈیجیٹل راستے پر یکجا کر دے گا۔یہ بھی پڑھیں: کویت کا فیملی وزٹ ویزا، نئے قوانین کا اعلاندرخواست گزار اسمارٹ فارمز پُر کریں گے، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں گے اور فیس کی ادائیگی الیکٹرانک طریقے سے کریں گے۔اس اقدام سے بار بار ڈیٹا کے اندراج اور کاغذی دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی جس سے مسافروں اور کارپوریٹ ٹیموں کا بوجھ کم ہوگا۔فی الحال بائیو میترک اور چہرے کی تصاویر کیلیے قونصل خانوں میں حاضری لازمی رہے گی تاہم زیادہ تر انتظامی امور آن لائن منتقل کر دیے جائیں گے۔اس ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ اٹلی روم کے فیومیسینو (Fiumicino) اور میلان کے مالپینسا (Malpensa) ہوائی اڈوں پر خودکار بارڈر گیٹس میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ یہ اقدامات یورپی یونین کے آنے والے انٹری ایگزٹ سسٹم اور مستقبل کے یورپی ٹریول انفارمیشن اینڈ آتھورائزیشن سسٹم کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔کمپنیوں کیلیے جو اپنے عملے کو اٹلی بھیجتی ہیں یہ نیا نظام ویزا پراسیسنگ میں تیزی لائے گا۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس کا نفاذ مختلف قونصل خانوں میں مختلف ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے عارضی طور پر کہیں ڈیجیٹل اور کہیں پرانا طریقہ کار مروج رہے گا۔