تہران (28 فروری 2026): ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئے تباہ کن ہتھیار دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری کو اپنے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔سردار جباری ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اب تک تو ہم نے اپنے جدید اور طاقتور میزائل استعمال ہی نہیں کیے، ہم برسوں تک لڑنے کی جدید ترین صلاحیت رکھتے ہیں، ہم نے ابھی میزائلوں کا پرانا اسٹاک استعمال کیا ہے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںانہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ طاقتور اور تباہ کن ہتھیار اور جدید ترین میزائل نکالیں گے جو اب تک دنیا سے چھپا کر رکھے گئے تھے۔Advisor to the Commander of the Islamic Revolutionary Guard Corps, Brigadier General Sardar Jabari:—“Trump should know that today we launched missiles from our old stockpiles. We have prepared for this day, and you will witness what you have never seen before” pic.twitter.com/M05KDJ3ybN— Francis Gaitho (@FGaitho237) February 28, 2026