تہران : ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کردیا،پاسداران انقلاب فورس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔آبنائے ہرمز کیا ہے ؟آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے اور اس کے شمال میں خلیج عمان کو جنوب میں خلیج عمان اور اس سے آگے بحیرہ عرب سے جوڑتا ہے۔ یہ اپنے تنگ ترین مقام پر 21 میل (33 کلومیٹر) چوڑا ہے، شپنگ لین دونوں سمتوں میں صرف 2 میل (3 کلومیٹر) چوڑی ہے۔دنیا کی کل تیل کی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ اوپیک کے ارکان سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق اپنا زیادہ تر خام تیل آبنائے کے راستے ایشیا کو برآمد کرتے ہیںمزید پڑھیں : تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز راستے فیول کی ترسیل معطل کردییاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر بعض تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کے راستے فیول کی ترسیل معطل کردی تھی۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیاغیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض بڑی آئل کمپنیاں اور ٹریڈنگ کمپنیاں شپمنٹس روک چکی ہیں، آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اور دیگر ایندھن سے بھر بحری جہاز سفر کرتے ہیں۔ ایران پر حملے سے قبل اعلیٰ امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کو کیا بریفنگ دی؟