ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مارے جاچکے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای حملے میں مارے جاچکے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مارے جاچکے ہیں، امریکی انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ سسٹمز نے اسرائیل کیساتھ ملکر کارروائی کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایران کے عوام کے لیے ملک واپس لینے کا سب سے بڑا موقع ہے، ایران پرمزید بمباری ہفتے بھر یا ہدف کے حصول تک جاری رکھی جائیگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حملے جاری رکنے کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن کے قیام تک کارروائی جاری رکھے گا۔