دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایران کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے، ٹرمینل کے مختلف حصوں میں دھواں بھر گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 کے مختلف حصوں میں دھواں بھر گیا ہے، ٹرمینل 3 پر ایران نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے بعد پورے ایئرپورٹ پر افراتفری پھیل گئے اور لوگ بھاگتے نظر آئے۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر زورداردھماکے سنے گئے جس کے بعد دبئی ایئرپورٹ ٹرمینل 3 سے مسافروں کو بحفاظت نکالا جارہا ہے۔ڈرون حملوں کے دھماکے کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 کے مختلف حصوں میں دھواں بھر گیا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پہلے بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں جس کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائل ناکارہ بنائے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے ایک بار پھر دبئی پر میزائل داغے گئے ہیں، زور دار دھماکوں کی آوازیں سن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، برشا اور جے وی سی کے قریب بھی دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔دریں اثنا عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی سائرن بج رہے ہیں۔اس ساری صورتحال پر روسی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطٰی کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے، سلامتی کونسل کے صدر ہوتے ہوئے برطانیہ نے اجلاس بلانے میں تاخیر کی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مارے جاچکے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ