نبراسکا (26 فروری 2026): قدموں تلے زمین کھسکنا سب نے سنا ہے لیکن اگر اچانک گاڑی کے پہیوں کے نیچے سے سڑک کھسک جائے تو انسان کی کیا حالت ہوتی ہے؟یہ واقعہ امریکی ریاست نبراسکا میں پیش آیا جب دو گاڑیاں سڑک پر سرخ سگنل دیکھ کر رک گئیں، اور پھر اچانک وہ ہوا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سڑک اچانک نیچے سنک ہول میں دھنس گئی اور گاڑیاں اس گڑھے میں گر گئیں۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کو جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔