روس اور چین کا رابطہ، ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوںپر ردعمل

Wait 5 sec.

روس اور چین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور چین کے وزرائےخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ خود مختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی  مذمت کرتے ہیں مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کسی صورت منظور نہیں۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک خود مختار ملک کے رہنما کا سرِعام قتل عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے خود مختار ملک کی حکومت کی تبدیلی کےلیے اکسانا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔چین نے کہا کہ فوجی کارروائیاں فوری بند کی جائیں اور فریقین جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس واقعے کو ایک "سفاکانہ قتل” قرار دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام بھیجے گئے تعزیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل انسانی اخلاق کے تمام اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روس میں انہیں ایک ایسی ممتاز شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔