ایران میں اب تک 201 شہری جاں بحق ہو چکے

Wait 5 sec.

تہران (01 مارچ 2026): ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 صوبوں میں ہونے والے امریکی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 201 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ایرانی ہلال احمر نے جانی نقصان کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سےجاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں دو سو ایک شہری جان سے جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔گزشتہ روز امریکا ور اسرائیل کی جانب سے کی گئی ابتدائی بمباری میں میناب شہر میں اسکول میں 86 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جن میں بڑی تعداد طالبات کی تھی۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںایران کے جوابی حملوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک بشمول قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن، سعودی عرب اور عراق میں اسرائیل اور امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے ہفتے کے روز ملک پر 137 میزائل اور 209 ڈرون فائر کیے ہیں۔ ابوظبی کے ہوائی اڈے پر حکام نے اسے ’حادثہ‘ قرار دیا جس کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ دبئی ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا جو بین الاقوامی ٹریفک کے لیے دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔