لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک انتہائی اہم بیان میں تصدیق کی ہے کہ برطانیہ اب باقاعدہ طور پر ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں شریک ہو گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق برطانوی جنگی طیارے اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی فضائوں میں موجود ہیں اور ایک مربوط علاقائی دفاعی آپریشن کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس جنگ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کر کے مذاکرات کی طرف لوٹنا وقت کی ضرورت ہے۔برطانوی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وہ اس صورتحال پر جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔دوسری جانب، برطانیہ اور کینیڈا نے ایران میں موجودہ نظام (رجیم) کی تبدیلی کی بھی کھل کر حمایت کر دی ہے، جس سے خطے کی سیاسی و عسکری صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں