کویت سٹی: مملکت کویت میں حکام کی جانب سے غیر ملکی رہائشیوں کے لیے فیملی وزٹ ویزا نظام میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت کم از کم تنخواہ کی شرط کو ختم کردیا گیا اور درخواست کا مکمل عمل ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد طریقہ کار کو آسان بنانا اور تصدیقی نظام کو برقرار رکھنا ہے۔تنخواہ کی شرط ختم، مکمل آن لائن نظام نافذ:کویت کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے فریم ورک کے تحت اسپانسر کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب فیملی وزٹ ویزا کی درخواستیں سرکاری کویت ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔درخواستوں کی پروسیسنگ بھی الیکٹرانک طریقے سے ہوگی، جس سے کاغذی کارروائی اور دفاتر کے چکر لگانے کا مسئلہ کم ہوجائے گا، مزید یہ کہ اب وزیٹرز کے لیے کویت کی قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنا لازمی نہیں ہوگا۔لازمی دستاویزات اور رشتہ کا ثبوت:نظرثانی شدہ نظام کے تحت رشتے کا ثبوت بدستور لازمی ہوگا، جس میں نکاح نامہ یا برتھ سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ آن لائن نظام نے پرانے دستی مراحل کو ختم یا کم کر دیا ہے، جس سے سفارت خانے کے حلف ناموں کی ضرورت میں بھی کمی آئے گی۔درست ترجمہ شدہ اور دونوں میاں بیوی کے ناموں پر مشتمل نکاح نامہ عام طور پر کافی ہوگا، بشرطیکہ وہ باقاعدہ اپ لوڈ کیا گیا ہو۔جن درخواست گزاروں نے پہلے وزٹ ویزا حاصل کیا تھا، وہ سابقہ معاون حلف نامہ (اگر اب بھی مؤثر ہو) دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔اب وزارتِ خارجہ (MOFA) اور کویت ویزا پورٹل کی آن لائن برانچ ہی درخواست جمع کرانے کا بنیادی ذریعہ ہے، جس نے پرانے دستی طریقہ کار کی جگہ لے لی ہے۔ماضی میں درخواست گزاروں کو ورک پرمٹ، اصل پاسپورٹ، سفارت خانے سے جاری کردہ رشتہ سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانا لازمی تھا۔موجودہ دستاویزات کب کافی ہوں گی؟اگر میاں بیوی کے پاسپورٹس میں ایک دوسرے کا نام درج ہو تو یہ رشتے کے ثبوت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ انگریزی زبان میں بھارتی اسٹامپ پیپر پر تیار کردہ نکاح کا حلف نامہ بھی قابلِ قبول ہو سکتا ہے، بشرطیکہ وہ ازدواجی تعلق واضح طور پر ثابت کرے۔تاہم درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دستاویزات واضح، درست ترجمہ شدہ (اگر ضروری ہو) اور سرکاری آن لائن پلیٹ فارم پر صحیح طریقے سے اپ لوڈ کی جائیں۔عمرہ کی ادائیگی سے متعلق اہم پابندیاں اگرچہ کویت نے فیملی وزٹ ویزا کے قواعد میں نرمی کی ہے، تاہم ہمسایہ ملک سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے امیگریشن قوانین بدستور علیحدہ اور سخت ہیں۔کویت: ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ کیلیے نیا قانون نافذکویت میں صرف وہی غیر ملکی جو درست اقامہ رکھتے ہیں، سعودی ای ویزا کے ذریعے (حج سیزن کے علاوہ) عمرہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔فیملی وزٹ ویزا پر کویت آنے والے افراد کو کویت سے عمرہ ویزا حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔