ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ مستعفی

Wait 5 sec.

جنیوا(27 فروری 2026): سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورج برینڈی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ‘ایپسٹین فائلز’ کے مطابق، ناروے کے سابق وزیر خارجہ بورج برینڈی کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے کے ثبوت سامنے آئے تھے۔ان دستاویزات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ برینڈی نے ایپسٹین کے ساتھ تین مختلف کاروباری عشائیوں میں شرکت کی تھی۔بورج برینڈی سنہ 2017 سے ورلڈ اکنامک فورم کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایپسٹین فائلز کے باعث دنیا کی کئی بااثر شخصیات کے حوالے سے نئے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔بل گیٹس نے معافی مانگ لیدوسری جانب بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق پر فاؤنڈیشن کے عملے سے معذرت کر لی ہے، اور کہا کہ میں کبھی متاثرہ خواتین سے نہیں ملا، نہ کسی مجرمانہ سرگرمی میں شریک رہا، جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ’’انتہائی نادانی‘‘ تھی۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل گیٹس نے اپنی فلاحی تنظیم کے عملے سے ملاقات کے دوران اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی۔گیٹس فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ’’بل نے کھل کر گفتگو کی اور متعدد سوالات کے تفصیل سے جواب دیے۔‘‘ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ گیٹس نے عملے سے معذرت کی اور بتایا کہ ان کے دو روسی خواتین کے ساتھ تعلقات تھے، جن کے بارے میں بعد میں ایپسٹین کو معلوم ہو گیا تھا۔بل گیٹس نے ایپسٹین کے حوالے سے کہا کہ ’’میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ میں نے کوئی غیر قانونی چیز نہیں دیکھی۔‘‘ یاد رہے کہ جنوری میں امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فائلیں جاری کیے جانے کے بعد ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر گیٹس ایک بار پھر تنقید اور جانچ پڑتال کی زد میں آ گئے ہیں۔