نئی دہلی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریاست کے علاقے کلماشور میں اتوار کی صبح ہوا۔اسلحہ فیکٹری صنعتی دھماکہ خیز مواد تیار کر رہی تھی جو کان کنی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق اسلحہ فیکٹری کے احاطے سے کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 12 سے زائدزخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تمام متاثرین فیکٹری کے کارکن ہیں، دھماکے کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔مزید پڑھیں : بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمییاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 26سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور 100 میٹر دور جا گرے، دھماکے کے بعد آگ مزید بھڑک اٹھی تھی۔