صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران مسلمان ارکان کانگریس الہان عمر اور راشیدہ طلیب کا احتجاج

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کےدوران مسلمان ارکان کانگریس الہان عمراورراشیدہ طلیب کا احتجاج کیا تاہم ٹرمپ نے احتجاج کرنے والوں کو پاگل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے دوران کانگریس ارکان ایل گرین ،راشدہ طلائب اور الہان عمر نے احتجاج کرتے ہوئے مخالفانہ نعرے لگائے۔تقریر کے دوران ال گرین نے صدر کے سامنے بینر لہرانے کی کوشش کی، جس پر سارجنٹ ایٹ آرمز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔مسلمان اراکین کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی اور شدید احتجاج کیا، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں احتجاج کرنے والے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “پاگل” قرار دیا اور کہا صومالی بحری قزاق امریکا آکر مسائل پیداکر رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ اراکین کے رویے کو بھی شرمناک کہا۔انہوں نے ڈیموکریٹ اراکین کے رویے کو بھی شرمناک کہتے ہوئے کہا ہر رکن کا فرض ہے کہ وہ امریکی شہریوں کا تحفظ کرے، نہ کہ غیرقانونی تارکین وطن کا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو لوگ ان کی بات سے متفق ہیں وہ کھڑے ہوکر حمایت کریں، تاہم متعدد ڈیموکریٹ اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔انہوں نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے اور "سیو امریکا ایکٹ” کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا اور کہا ہم غیرقانونی امیگرینٹس کو نکال رہے ہیں، نہیں چاہتے وہ امریکا میں ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیموکریٹس نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کا تمام بجٹ کاٹ دیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کی تمام فنڈنگ بحال کی جائے۔