بارامتی طیارہ حادثہ: وی ایس آر وینچرز کے چار طیاروں کی پرواز پر پابندی، سول ایوی ایشن کی سخت کارروائی

Wait 5 sec.

نئی دہلی: بارامتی میں 28 جنوری کو پیش آئے لیرجیٹ 45 طیارہ حادثے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے وی ایس آر وینچرز پر بڑی انتظامی کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے فلیٹ میں شامل چار طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق خصوصی سیفٹی آڈٹ کے دوران ایئر وردینس، فضائی تحفظ اور فلائٹ آپریشن کے شعبوں میں منظور شدہ طریقہ کار کی متعدد بار خلاف ورزی سامنے آئی۔ڈی جی سی اے کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے فوری بعد ادارے کے مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کمپنی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آڈٹ کے دوران دیکھنے میں آیا کہ دیکھ بھال کے طریقہ کار اور آپریشنل نگرانی میں سنگین خامیاں موجود تھیں۔ ان بے ضابطگیوں کے پیش نظر رجسٹریشن نمبر وی ٹی وی آر اے، وی ٹی وی آر ایس، وی ٹی وی آر وی اور وی ٹی ٹی آر آئی والے لیرجیٹ 40 اور لیرجیٹ 45 طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ایئر وردینس کے معیار مکمل طور پر درست نہیں ہو جاتے، یہ طیارے پرواز نہیں کریں گے۔ریگولیٹر نے کمپنی کو کمی رپورٹنگ فارم جاری کرتے ہوئے نان کمپلائنس کے معاملات پر روٹ کاز اینالیسس پیش کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ آئندہ جائزے کے دوران اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے کہا ہے کہ بارامتی حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ 28 فروری تک یا اس سے پہلے جاری کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ حتمی رپورٹ مقررہ وقت پر پیش کی جائے گی۔اجیت پوار طیارہ حادثہ: ابتدائی رپورٹ 27 فروری تک جاری ہونے کا امکانحادثے میں صوبے کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ہو گئی تھی۔ ان کے بھتیجے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی روہت پوار نے طیارے کی مالک نجی کمپنی پر سیفٹی ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور متعدد پریس کانفرنسوں میں تکنیکی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے بعض معاملات میں ممکنہ گڑبڑی کا بھی اظہار کیا تھا۔بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے ضابطوں کے مطابق کسی بھی فضائی حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیس دن کے اندر جاری کرنا ضروری ہوتا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی جانچ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی نگرانی میں تکنیکی شواہد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ اس میں ملبے کا منظم معائنہ، آپریشنل اور مینٹیننس ریکارڈ کی جانچ اور ضرورت پڑنے پر پرزوں کی لیبارٹری جانچ شامل ہے۔اجیت پوار طیارہ حادثہ: روہت پوار نے وزیر برائے شہری ہوابازی کا استعفیٰ مانگا، پریس کانفرنس میں اٹھائے کئی سوالاتمتاثرہ طیارے میں دو آزاد فلائٹ ریکارڈر نصب تھے۔ ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر نئی دہلی میں کامیابی سے ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا ہے، جبکہ کاک پٹ وائس ریکارڈر کو حرارتی نقصان پہنچا۔ چونکہ اسے ہنی ویل نے تیار کیا تھا، اس لیے تکنیکی معاونت کے لیے متعلقہ ریاستِ ڈیزائن سے رابطہ کیا گیا ہے۔ڈی جی سی اے کے مطابق گزشتہ سال نان شیڈولڈ آپریٹروں کے 51 ریگولیٹری آڈٹ کیے گئے تھے اور وی ایس آر وینچرز کی بھی متعدد بار نگرانی کی گئی تھی، تاہم حادثے کے بعد خصوصی آڈٹ کا حکم دیا گیا تاکہ تمام نظام کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔