بیجنگ (01 مارچ 2026): چین نے ایران کے سپریم کمانڈر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ خطے میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہوگی۔ادھر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، روسی صدر نے خامنہ ای پر حملے کو انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانھوں نے کہا خامنہ ای ایک ممتاز سیاست دان کے طور پر ہمیشہ یاد رہیں گے، جنھوں نے روس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔