ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان نے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں میں تیزی لا دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دیر رات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات پر حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان واقعات میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے امارات میں مقیم ہندوستانی برادری کی حفاظت یقینی بنانے پر وہاں کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور واضح کیا کہ ہندوستان کشیدگی کم کرنے، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔Spoke with President of the UAE, my brother Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan. Strongly condemned the attacks on the UAE and condoled the loss of lives in these attacks. India stands in solidarity with the UAE in these difficult times. Thanked him for taking care of the Indian…— Narendra Modi (@narendramodi) March 1, 2026سرکاری معلومات کے مطابق گزشتہ دو دن کے دوران متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک ہندوستانی شہری سمیت 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد خلیجی خطے میں صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے اور عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔Had a telephone call with PM Benjamin Netanyahu to discuss the current regional situation. Conveyed India's concerns over recent developments and emphasised the safety of civilians as a priority. India reiterates the need for an early cessation of hostilities.@netanyahu— Narendra Modi (@narendramodi) March 1, 2026وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ عام شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس بات کو بھی دوہرایا کہ موجودہ حالات میں دشمنانہ کارروائیوں کے جلد خاتمے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔نئی دہلی نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرنے کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہندوستان کا مؤقف ہے کہ علاقائی امن اور استحکام ہی موجودہ بحران کا واحد پائیدار حل ہے۔